سرگودھا میں 47 پل پر فلائی اوور کی تعمیر کیلئے2 ارب 22 کروڑمنظور
لاہور ( کرائم رپورٹر )صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 13ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ترجمان پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے مطابق فنڈز کی منظوری پیر کو منعقد صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 54 ویں اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں سرگودھا میں 47 پل کے مقام پر فلائی اوور کی تعمیر کیلئے2 ارب 22 کروڑ،ملتان میں بابر چوک تا ڈراما والا موڑ اضافی کیرج وے کی تعمیر کیلئے2 ارب 89 کروڑ ،خانیوال میں ڈراما والا موڑ تا پل114/10-R اضافی کیرج وے کی تعمیر کیلئے 86 کروڑ اور وہاڑی میں پل 114/10-R تا پیر مراد روڈ اضافی کیرج وے کی تعمیر کیلئے7 ارب 91کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی ۔