کار سوار فیملی سے واردات ناکام،ایک ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن پارک کے قریب ڈولفن سکواڈ نے کار سوار فیملی سے ہونیوالی واردات ناکام بنا کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ٹیم نے 15 کال پر ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی اقبال ٹا ئون کے علاقے میں 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئوں کا تعاقب کر کے انہیں رضا بلاک کٹ پر را ئونڈ اپ کرکے ایک ڈاکو کاش کو گرفتار کر کے پستول، موٹر سائیکل، گولیاں و میگزین بر آمد کر لی جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔