ڈولفن نے واردات ناکام بنا دی، ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈسٹریٹ کریمنلز اور ڈاکوؤں کیخلاف نبرد آزما باغبانپورہ ڈولفن نے واردات ناکام بناتے ہوئے ڈاکو کوگرفتارکرلیاترجمان ڈولفن کے مطابق 2 ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے واردات کررہے تھے،ڈولفن پٹرولنگ کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی ڈولفن کو دیکھتے ڈاکو فرارہوگئے تعاقب کے بعد داروغہ والا چوک سے 1 ڈاکو گرفتار کرلیا گیا ساتھی رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئیفرار ہوگئیگرفتار ڈاکو کے قبضہ سے پستول برآمد کر لی گئی ملزم کا ریکارڈ چیک کرنے پر ڈکیتی اور دیگر درجنوں سنگین جرائم میں ریکارڈ یافتہ نکلاگرفتار ملزم شہزاد کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ باغبانپورہ کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنارہا ہے