راوی پل پر تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے 23سالہ ارم اوراس کا6ماہ کابیٹا عمر موقع پر دم توڑگئے،ڈرائیور فرار
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل ڈالا ۔ حادثے میں ماں اور شیر خوار بچہ جاں بحق جبکہ خاتون کا شوہر زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔لاہور کے راوی پل پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار خاندان کو کچل دیا۔حادثے کے نتیجے میں 23سالہ خاتون ارم اور اس کا 6ماہ کا بیٹا عمر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ خاتون کا شوہر عدنان شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔