خانقاہ ڈوگراں (خصوصی رپورٹ)پولیس نے دو مختلف ڈکیت گینگز کے سرغنہ سمیت 4 افراد کو گرفتارکر لیا ہے، پولیس نے ملزموں کے قبضہ سے لاکھوں کی نقدی اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں،پولیس نیموٹرسائیکل ڈکیت گینگ کے سرغنہ عمران عرف مانی اور صابو ڈکیت گینگ کو بھی سرغنہ سمیت گرفتار پکڑلیا۔یہ ڈاکو مختلف شاہراہوں پر شہریوں سے نقدی اور موٹر سائیکلیں چھین لیتے تھے، جبکہ دوسرا ڈکیت گینگ بینک سے کیش لیکر نکلنے والوں کو لوٹ لیتا تھا،شہریوں نے پولیس کی ان کارروائیوں پرشکریہ کا اظہار کیا ہے۔