3 اشتہاریوں سمیت 7 گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کر کے34 مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاریوں سمیت 7 ریکارڈ یافتہ ملزموں کو گرفتار کر لیا۔خفیہ اطلاع پر ناکے لگا کر ملزموں کو دور ان سفر بھاری اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا بابو صابو انٹر چینج پر 30 مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار کئے گئے، ندیم اوروقاص محمود لاہور سمیت دیگر اضلاع کو بھی مطلوب تھے، 2 غیر قانونی پستول، 2 میگزین،بھاری تعداد میں گولیاں، چوری کی موٹر سائیکل بر آمد ہوئی۔ بابو صابو انٹر چینج پر ہی 4 مقدمات میں مطلوب اے کیٹیگری اشتہاری فرحان بھی گرفتار کر لیا گیا۔ محمود بوٹی پر مشتبہ گاڑی سے 2 رائفلز، 4 میگزین، بھاری تعداد میں گولیاں بر آمد کی گئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ملزموں فرحان، جہانگیر، محمد احمد اور محمد ظہیر کو گرفتار کر لیا گیا۔