لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ اور چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 اشتہاریوں سمیت 10 ملزمان کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع اور دوران سنیپ چیکنگ مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیاملزمان میں حماد، نضیر، ساحل، گلفام، یاسین، جابر، اسلم، کاشف، مبشر اور خالد شامل ہیں اشتہاری بوگس چیک، فراڈ کے مقدمات میں گلبرگ و رنگ محل پولیس کو مطلوب تھیملزمان سے پستول، 87 لیٹر شراب، آتش بازی ، حقہ شیشہ فلیورز برآمد کرلیا گیا ملزمان کیخلاف مقدمات درج، انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔