ساہیوال :نومبر میں اشتہاریوں سمیت 761ملز م گرفتار

بھاری مقدارمیں چرس،شراب ،اسلحہ بر آمد،کریک ڈاؤن جاری رہے گا:ڈی پی او
ساہیوال (خصوصی رپورٹ ) ڈی پی اوفیصل شہزاد نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویڑن کرائم فری پنجاب کے تحت ماہ نومبر میں اشتہاری مجرمان وعدالتی مفروران وعادی مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ساہیوال پولیس نے 379اشتہاری مجرمان ?150عدالتی مفروران اور232عادی مجرمان کو گرفتارکیا ہے۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ماہ نومبر میں 134ملزمان گرفتار کرکے ان سے 206کلو چرس ?71کلو افیون ?4کلو ہیروئن ?1946لیٹرشراب اور 5چالو بھٹیان برآمد کیں جبکہ ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران76ملزمان گرفتار کرکے ان سے 59پسٹل ?4ریوالور ?5بندوقیں ?15رائفلز ?1کاربین اور216گولیاں برآمدکیں۔ انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر منشیات فروشوں ? جواریوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔