یمن کے حوثی باغیوں کا امریکی لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعوی

 صنعا(آئی این پی )یمن کے حوثی باغیوں نے امریکی بحریہ کی غلطی سے لڑاکا طیارہ گرنے کے بیان کے برخلاف دعوی کیا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کی مشترکہ کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے امریکی ایف-18 لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔ایرانی میڈیا  رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹ کام کی جانب سے بحیرہ احمر میں اپنی بحریہ کی غلطی سے طیارہ گرانے کے بیان کے بعد یمن کے حوثیوں کی فوج کے ترجمان بریگیڈئیر یحیی ساری نے دعوی کیا ہے کہ دراصل ایف-18 ان کی فوج نے مار گرایا ہے۔