یوکرین کے زیادہ تر ڈرون سرحدی علاقوں میں گرائے گئے:ترجمان روسی وزارت دفاع
ماسکو (آئی این پی )روس نے کہا ہے کہ روسی اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم نے یوکرین کے 120 ڈرونز مار گرائے ہیں، جن میں سے اکثر سرحدی علاقوں میں گرائے گئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ یوکرین کے ڈرون حملوں میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے اور 120 ڈرونز کامیابی سے گرا دئیے گئے ہیں ۔ ڈرونز میں سے 30 سے زائد مغربی بریانسک ریجن، 29 کرسک ریجن اور 17 بلگورود میں گرائے گئے ہیں، ان تمام علاقوں کی سرحد یوکرین سے ملتی ہے