تہران (آئی این پی) ایرانی ٹی وی نے دفاعی نظام کی جانب سے ایف 15 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کر دی ۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایف 15 طیارے کو گزشتہ روز آبنائے ہرمز کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اسرائیلی اور امریکی جاسوس ڈرونز کی پروازیں جاری ہیں۔ایرانی میڈیا نے ایران کے مشترکہ فضائی دفاعی کمانڈ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگی طیارے کو ملک کے جنوبی ساحل اور جزیرہ ہرمز کے قریب نشانہ بنایا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ طیارے نے نشانہ بنائے جانے سے قبل ایک میزائل داغا تھا، جس کے بعد ایرانی فضائی دفاعی نظام نے اسے ہدف بنایا