غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 29 فلسطینی شہید‘54زخمی

 حماس کے حملے میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ، ٹینک تباہ  ، ہسپتال خالی کرنا ناممکن ہے: ماہرین
غزہ،تہران (آئی این پی )اسرائیل کی جانب سے غزہ پر  جاری حملوں  کے نتیجیمیں مزید 32 فلسطینی شہید جبکہ جبکہ 54 زخمی ہو گئے  ۔   غزہ میں حماس کے حملے میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، ایک ٹینک تباہ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں  ادارے  کے مطابق جبالیہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 7 بچوں سمیت 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔ ۔اسرائیلی فورسز نے   غزہ کمال عدوان ہسپتال پر مزید حملے شروع کر دیئے، ہسپتال کی عمارت کو بارود سے اڑانے کی دھمکی دیدی۔۔ ادھر اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع بیت لاہیا کے کمال ادوان اسپتال کو خالی کرنے کے حکم کو طبی ماہرین نے ناممکن قرار دیا ہے۔