ایرانی ساختہ ڈرونز نے پانچ منزلہ رہائشی عمارت میںآگ لگادی، میئر ایہوتیریخوف
کیف (آئی این پی )یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف پر رات گئے روسی ڈرون حملے نے تباہی مچا دی۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطا بق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ نو منٹ تک جاری رہنے والے اس شدید حملے میں کم از کم دو افراد جاں بحق اور 54افراد زخمی ہو گئے، جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔خارکیف کے میئر ایہو تیریخوف نے بتایا کہ حملے میں 17 ایرانی ساختہ ڈرونز استعمال کیے گئے جنہوں نے شہر کے ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت کی 15 یونٹس میں آگ لگا دی۔ حملے سے متعدد دیگر مقامات پر بھی شدید نقصان ہوا۔