نیویارک (آئی این پی )امریکی کی ریاست نیویارک کی سب وے ٹرین میں سوئی ہوئی عورت کو جلا کر ہلاک کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ خاتون بروکلین کے کونی آئی لینڈ اسٹیشن میں ایک سب وے ٹرین میں تھی۔ ٹرین میں ایک شخص نے اچانک اس کے کپڑوں کو لائٹر سے آگ لگا دی، جس سے خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔پولیس نے مشتبہ شخص کو بعد میں سب وے میں سفر کرتے ہوئے گرفتار کر لیا