اوباش شخص نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر خاتون کو زندہ جلا دیا

بھارت میں افسوسناک واقعہ، ملزم دیپک نے دو ماہ سے پریشان کر رہا تھا
 دوستوں کے ساتھ مل کر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،خاتون راستے میں دم توڑ گئی
دہلی (آئی این پی) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک شخص نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شادی شدہ خاتون کو زندہ جلادیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 33 سالہ خاتون نشا سنگھ اپنے والد کے گھر آئی ہوئی تھی اور ڈاکٹر کے پاس جا رہی تھی جب ملزم دیپک نے جو گزشتہ دو ماہ سے اسے پریشان کر رہا تھا، راستے میں روک کر جھگڑا کیا اور پھر اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اس پر پیٹرول چھڑک کر  آگ لگا دی۔شدید جھلسنے کے باوجود نشا اسکوٹی پر سوار ہو کر قریبی ڈاکٹر کے کلینک پہنچی۔ تاہم، علاج کے دوران اسے مختلف اسپتالوں میں ریفر کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں اور راستے میں دم توڑ گئی