خاتون کی نند ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گئی تھی ، ملزمہ گرفتار
نوشہرہ (آئی این پی )خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں 8 ماہ کی حاملہ خاتون کو زندہ جلا دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق نوشہرہ کے علاقے میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، خاتون گزشتہ روز اپنے گھر سے پراسرار طور پر لاپتا ہو گئی تھی۔ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ خاتون کی نند ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے بہانے اسے اپنے ہمراہ لے گئی تھی۔پولیس نے کہا کہ ملزمہ کو گرفتار کر لیا، مزید تفتیش جاری ہے۔