کھٹمنڈو (نیٹ نیوز) نیپال میں سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کو زندہ جلا دیا گیا، نیپال میں حکومت گر جانے کے باوجود پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری، فوج کی مظاہرین سے پرامن ہو جانے کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق نیپال میں حکمرانوں کیخلاف بغاوت کر کے حکومت کا تختہ الٹ دینے کے باوجود نوجوان مظاہرین کا غصہ ٹھنڈا ہونے کا نام نہیں لے رہا۔