ریاست چھتیس گڑھ میں بھارت سنگھ کی گاڑی کو آگے اور پیچھے سے ٹرکوں کے ذریعے بلاک کرنے کے بعد آگ لگا دی گئی
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ریت کی کان کنی کا پرانا تنازع شدت اختیار کر گیا جہاں فورچیونر گاڑی میں سوار بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سمیت 4 افراد کو پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقامی رہنما بھارت سنگھ المعروف للا سنگھ اور 3 افراد زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، اہلِ خانہ کے مطابق بھارت سنگھ ریت کی کان سے متعلق تنازع کے تصفیے کے لیے گیا تھا تاہم اسے مبینہ طور پر گھات لگا کر زندہ جلا دیا گیا۔پولیس کے مطابق حملے کے دوران بھارت سنگھ کی گاڑی کو آگے اور پیچھے سے ٹرکوں کے ذریعے بلاک کیا گیا جس کے بعد اسے آگ لگا دی گئی، واقعے میں بی جے پی رہنما بھارت سنگھ المعروف للا سنگھ، وریندر سنگھ اور نگندر سنگھ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے،