وزیر داخلہ نے ایف 8 ایکسچینج چوک انٹرچینج اور سرینہ چوک انٹرچینج منصوبوں کا دورہ کیا
اسلام آباد(یواین پی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف 8 ایکسچینج چوک انٹرچینج اور سرینہ چوک انٹرچینج منصوبوں کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، وزیرداخلہ نے دونوں میگا پراجیکٹس پر کام کی پیشرفت کا معائنہ کیا، انڈر پاسز اور فلائی اوورز کی تعمیر کے کاموں کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایف ایٹ میں تعمیر ہونے والا انڈرپاس 24 دسمبر کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا جبکہ سرینہ چوک انٹرچینج کا جنوری میں افتتاح کیا جائیگا جو صرف 60 دن میں مکمل ہوگا۔