اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر کی وز یراعلی سے ملاقات، آر ٹی ریڈ لائن، شہری ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور موسمیاتی تحفظ کے منصوبوں پر بریفنگ
ٹرانسپورٹ، پانی، موسمیاتی تحفظ اور انفراسٹرکچر میں پائیدار اقدامات جاری رکھیں گے، منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے:مرادعلی شاہ
کراچی (آئی این پی ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے شراکت داری جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔یہ یقین دہانی اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے وز یراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات میں کرائی ۔اس موقع پر اے ڈی بی کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، بی آر ٹی ریڈ لائن، شہری ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور موسمیاتی تحفظ کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلی سندھ نے بی آر ٹی ریڈ لائن پر کام دوبارہ شروع ہونے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کیلئے اے ڈی بی کے منصوبے خوش آئند ہیں، ایشین بینک سندھ حکومت کا دیرینہ، قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار ہے۔ ی سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ، پانی، موسمیاتی تحفظ اور انفراسٹرکچر میں پائیدار اقدامات جاری رکھیں گے، منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔