15 برس سے زیر التوا ء اسلام آباد جیل کا منصوبہ صرف ایک برس میں تکمیل کے قریب ہے‘ 85 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے ‘ 2 ماہ تک جیل تیار ہو جائے گی
جدید ماڈل جیل کا قیام سکیورٹی کے پیش نظر بہت ضروری ہے‘نئی جیل میں میڈیکل کی تمام سہولیات میسر ہوں گی‘جیل میں آنکھوں کا بھی علاج کیا جا سکے گا:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آن لائن‘آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے نئی جیل تیار ہو رہی ہے‘ اگر عمران خان کو اسلام آباد کی عدالت سے سزا ہوئی تو انہیں شفٹ کیا جائیگا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا نئی جیل تیار ہو رہی ہے‘ اگر عمران خان کو اسلام آباد کی عدالت سے سزا ہوئی تو انہیں شفٹ کیا جائیگا۔ نئی جیل میں میڈیکل کی تمام سہولیات میسر ہوں گی۔ نئی جیل میں آنکھوں کا بھی علاج کیا جا سکے گا۔قبل ازیں وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ماڈل جیل اور نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تعمیر ہاسٹل کے دورے کیے۔ 15 برس سے زیر التوا اسلام آباد جیل کا منصوبہ صرف ایک برس میں تکمیل کے قریب ہے۔ 85 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ صرف 2 ماہ بعد فعال ہوگیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ماڈل جیل اور زیر تعمیر ہاسٹل کے تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرکس کا معائنہ کیا۔ تعمیراتی کام کی رفتار و معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جدید ماڈل جیل کا قیام سیکیورٹی کے پیشِ نظر بہت ضروری ہے۔ نیشنل پولیس اکیڈمی میں جدید انفراسٹرکچر کے قیام سے پولیس تربیت کا معیار مزید بلند ہوگا۔