مذاکرات سے سیاسی درجہ حرارت نیچے آنا خوش آئند ہو گا: فواد چودھری

 سیاست کی جگہ ملے گی تو سیاست کریں گے، عمران خان اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے
ہماری زندگیاں 2 سال سے ختم ہو گئیں ، صبح اٹھ کر دیکھتے ہیں  آج کس جگہ پیشی ہے
 فیصل آباد(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری  نے کہا ہے  اگر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے سیاسی درجہ حرارت نیچے آجائے تو خوش آئندہ ہو گا۔فیصل آباد میں عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  صبح اٹھ کر دیکھتے ہیں کونسے شہر میں پیشی پر جانا ہے، مقدمات میں چار بوریاں یوریا کھاد چوری بھی شامل ہے، نو مئی کیسز میں تو پورا پاکستان شامل ہے، جہاں جہاں تھانے اور تفتیشی غریب تھے وہاں مقدمات بنائے گئے ان کو اربوں پتی کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایک لاکھ چھاپے مارے گئے ہیں، کروڑوں لوگوں کو تو براہ راست متاثر کر دیا ہے، تلخیاں زیادہ ہیں ان کو کم کرنے کی ضرورت ہے، اس لڑائی میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ہے