سیاسی رہنماوں سے ملاقات کرنا خوش آئند ہوتا ہے:برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد(آئی این پی ) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پارلیمنٹ آمد کا مقصد سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کرنا تھا، اس موقع پر ان سے صحافی نے سوال کیا کہ ملاقات کا ایجنڈا کیا تھا؟ اس پر جین میرٹ نے کہا یہ پرائیویٹ ڈسکشن تھی۔اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے پوچھا گیا کہ آپ کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کا مقصد کیا تھا؟ ۔اس پر جین میریٹ نے کہا پارلیمنٹ آنا اور سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کرنا خوش آئند ہوتا ہے، ملاقات کے ایجنڈے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ پرائیویٹ ڈسکشن تھی۔