پی ٹی آئی کو چاہیے سیاسی درجہ حرارت نیچے لائے:فواد چودھری

 ن لیگ، پیپلزپارٹی اور اسٹیبلشمنٹ ایک دوسرے کے ساتھ بالکل آسودہ ہیں
عمران خان ان کیلئے بڑا خطرہ ہے اس لئے یہ اتحاد میں کسی رخنہ کے متحمل نہیں ہوسکتے
اسلام آباد(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور اسٹیبلشمنٹ ایک دوسرے کے ساتھ بالکل آسودہ ہیں،عمران خان ان کیلئے بڑا خطرہ ہے اس لئے یہ اتحاد میں کسی رخنہ کے متحمل نہیں ہوسکتے، عمران خان اور پی ٹی آئی کو چاہیے سپیس پیدا کریں اور سیاسی درجہ حرارت کو نیچے لائیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے  کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ان کی مقبولیت وہاں پر ہی کھڑی ہے، اور اضافہ ہورہا ہے۔ مسئلہ پی ٹی آئی کا ہے۔ تحریک یا احتجاج بڑی سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہوتا ہے، لیکن پی ٹی آئی احتجاج میں کچھ حاصل کرنے کی اسٹریٹجی موجود نہیں ہے۔ورکرز کو خوف سے باہر کیسے نکالنا ہے، پی ٹی آئی کاسب سے بڑا المیہ کہ خود کو تنہا رکھا ہوا ہے، ایک طرف حکومت سے لڑائی پھر حکومتی جماعتوں کی شکلیں پسند نہیں،