ملک کو نقصان پہنچانے والوں کیلئے معافی مانگیں گے تو وقت ضائع کریں گے:رہنما ن لیگ
اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرطلال چودھری نے کہا ہے مذاکرات کسی این آر او کے لیے نہیں پاکستان کے مسائل کے لیے ہوں گے۔ نج ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے حکومت نیک نیتی سے ہاتھ بڑھاتی رہی ہے، مذاکرات دھونس دھمکی سے نہیں ہوں گے۔طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کے استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مذاکرات ہوں گے، مذاکرات 190 ملین پائونڈ کی معافی کے لیے نہیں ہوں گے۔ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو کیسے معافی مل سکتی ہے؟ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے لیے معافی مانگیں گے تو وقت ضائع کریں گے۔