داعش کمانڈر کو ا ورجینیا کی وفاقی عدالت میں پیش کیا جائے گا:ڈائریکٹرایف بی آئی
واشنگٹن(آئی این پی)کابل ایئرپورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ داعش کمانڈر کو امریکہ پہنچا دیا گیا۔گرفتار دہشت گرد شریف اللہ کے امریکا پہنچنے پر فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی)کے ڈائریکٹر کشیپ پٹیل کا بیان سامنے آگیا۔ڈائریکٹر ایف بی آئی نے کہا کہ دہشت گرد جعفر باضابطہ امریکہ کی تحویل میں آگیا، امریکی عوام کیلئے انصاف کی فراہمی پر ایف بی آئی، سی آئی اے اور محکمہ انصاف پر فخر ہے۔امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ داعش کمانڈر کو ا ورجینیا کی وفاقی عدالت میں پیش کیا جائے گا، محمد شریف اللہ پر 2021 کیکابل ایئرپورٹ حملے میں مدد کرنے کا الزام ہے۔