پو لیس نے شواہد اکٹھے کر کے علیمہ خا ن کے بیٹوں کو پکڑا ،پو لیس کے شواہد کا انتظار کر نا چاہیے :میڈیا سے گفتگو
فیصل آباد (آن لائن ) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے 9مئی کے بڑے پیچیدہ مقدمات ہیں ،9مئی کے ماسٹر ما ئنڈ اور سہو لت کاروں کا احتسا ب ہو نا چاہیے ، پو لیس نے شواہد اکٹھے کر کے علیمہ خا ن کے بیٹے کو پکڑا ،پو لیس کے شواہد کا انتظار کر نا چاہیے ، ضرور کہہ سکتے ہیں کہ پو لیس علیمہ خا ن کے بیٹوں تک دیر سے پہنچی ۔