کریک ڈائون کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زائد رقم، بینک اکائونٹس، جائیدادیں، قیمتی گھڑیاں، گاڑیاں اور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا
ہیوسٹن (آئی این پی )امریکی حکام نے ہیوسٹن میں غیرقانونی جوئے اور منی لانڈرنگ کے بڑے نیٹ ورک پر چھاپہ مار کر کروڑوں ڈالرز ، بینک اکائونٹس ،گاڑیاں اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی حکام کی جانب سے امریکی شہر ہیوسٹن میں چھاپہ مارا گیا ہے۔ امریکی حکام نے کریک ڈائون کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زائد رقم، بینک اکانٹس، جائیدادیں، قیمتی گھڑیاں، گاڑیاں اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ دوسری جانب پاکستانی نژاد امریکی ماسٹر مائنڈ سمیت 16 افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے، مرکزی ملزم 61 برس کے نزار علی پر پولیس کو رشوت دینے کا بھی الزام ہے۔مزید برآں 31 غیر قانونی تارکین وطن کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔