کراچی (آئی این پی )الیکشن کمیشن نے سندھ کے مختلف اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے رینجرزکی خدمات طلب کرلیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 24 ستمبرکوشیڈول ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کراچی ڈویژن کے 3 اضلاع اور ضلع عمر کوٹ میں نہایت حساس پولنگ اسٹیشنزپر رینجرز کی تعیناتی کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا۔