الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منتخب ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی امور میں شفافیت لانے  کیلئے  انکے  مالی گوشواروں کی چھان بین خود کرنے کا فیصلہ  کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس مقصد کے لئے  الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 137 میں ایک نئی شق شامل کرنے کی تجویز دی ہے، جس کے تحت کمیشن کو ارکانِ پارلیمنٹ کے اثاثوں اور مالی گوشواروں کی براہ راست جانچ پڑتال کا اختیار حاصل ہوگا۔مجوزہ ترمیم کے مطابق اگر کسی رکن کے مالی گوشوارے اس کے معلوم ذرائع آمدن سے مطابقت نہ رکھتے ہوں تو الیکشن کمیشن براہ راست کارروائی کر سکے گا۔