دیامر میں گلیشیئر کے پگھلنے سے کرلیو گاہ میں نئی مصنوعی جھیل بن گئی

دیامر میں گلیشیئر کے پگھلنے سے کرلیو گاہ میں نئی مصنوعی جھیل بن گئی

دیامر کے علاقے نیاٹ ویلی میں گلیشیئر کے پگھلنے کے سبب کرلیو گاہ میں ایک مصنوعی جھیل بن گئی ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس جھیل کے بننے سے ان کی تیار فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، اور ساتھ ہی کرلیو گاہ کے گلیشیئر میں بڑے بڑے کریکس پڑ گئے ہیں، جو ممکنہ خطرہ پیدا کر رہے ہیں۔مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر فوری حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر منظور احمد کا کہنا ہے کہ لوگوں کو جھیل سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے اور انہوں نے بتایا کہ جی بی ڈی ایم اے کو اطلاع دے کر فوری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔