ویب ڈیسک: وادی چترال کے بونی اور ریشن سمیت بالائی علاقوں میں بارش اور گلیشیئر پگھلنے کے باعث دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
متوقع بارشوں کی تفصیل:
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 جولائی تک:گلگت بلتستان کے علاقوں گلگت، اسکردو، ہنزہ اور شگر میں بارشیں متوقع ہیں۔کشمیر کے اضلاع مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
ممکنہ خطرات:
دریائے چترال میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، جس سے نچلے علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔شدید بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔مظفرآباد اور باغ کے شہری علاقوں میں بھی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کی ہدایات:
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ریسکیو ٹیمیں، اہلکار اور مشینری ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رکھنے کے احکامات جاری کر دیے ئے۔مقامی انتظامیہ اور پی ڈی ایم ایز کو ہدایت کی گئی ہے کہ خطرناک علاقوں میں رہنے والے مکینوں کو پیشگی آگاہی دی جائے۔