گلگت بلتستان میں گلیشیئر پگھلنے سے تباہی، سیلابی ریلے میں پل اور رابطہ سڑکیں بہہ گئیں

گلگت بلتستان میں گلیشیئر پگھلنے سے تباہی، سیلابی ریلے میں پل اور رابطہ سڑکیں بہہ گئیں

گلگت بلتستان کے ضلع روندو میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے نتیجے میں طورمک اور دُوسنہ کے درمیان واقع ملاں پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔

سیلاب کے باعث متعدد علاقوں میں آمد و رفت شدید متاثر ہوئی ہے، جبکہ رابطہ سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔حکام کے مطابق شمالی علاقوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جس سے سیلابی ریلوں کے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔