فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گلبرگ، سبزہ زار، ٹا ئون شپ اور اطراف میں 37فوڈ پوائنٹ کی چیکنگ کی، 7کو جرمانہ
لاہور (کرائم رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گلبرگ، سبزہ زار، ٹا ئون شپ اور اطراف میں 37فوڈ پوائنٹ کی چیکنگ کی، 2 معروف ریسٹورنٹ بند، 7کو 2لاکھ 10ہزار کے جرمانے کئے۔ چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں ناقص آئل، ممنوعہ اشیا تلف کی گئیں،ناقص آئل میں فرائنگ کر کے مختلف اشیا تیار کی جارہی تھیں،فنگس زدہ بدبودار فریزر میں اشیا کی سٹوریج، ٹوٹے فرش پر آلودہ پانی موجود پایا گیا۔