والد سے جھگڑا،16 سالہ لڑکے نے چوہے مارنے والی گولیاں نگل لیں

لاہور(کرائم رپورٹر):رائیونڈ کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیشآیا جہاں  16 سالہ لڑکے نے مبینہ طور پر والد سے جھگڑے کے بعد خودکشی کی کوشش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق لڑکے کو  حالت بگڑنے پر اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق علی رضا نامی لڑکے نے چوہے مارنے والی گولیاں نگل لیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر اسے طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے نے والد سے جھگڑے کے بعد یہ انتہائی قدم اٹھانے کی کوشش کی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں