گگومنڈی،بوریوالا(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)گھریلوناچاقی پرنوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی۔متوفی ذیشان کی ہفتے بعدشادی طے تھی، گھرمیں شادی کی خوشیاں ماندپڑگئیں ، اہلخانہ غم سے نڈھال ہوتے رہے۔ نواحی گائوں187ای بی کے رہائشی بوٹاکے بیٹے ذیشان نے زہریلی گولیاں نگل لیں ،طبیعت خراب ہونے پراسے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بوریوالالے جایاگیالیکن زہرکااثرہوجانے پراس نے دم توڑدیا۔ ذیشان کی اچانک موت پر ہر آنکھ اشک بار ہوگی۔ پولیس نے لاش کوضروری کارروائی کے بعدورثا کے حوالے کردیا۔