ننکانہ صاحب(خصوصی رپورٹ )سید والا میں بکرے کو مارنے کے تنازع پر گولیاں چل جانے سے 3 خواتین زخمی ہو گئیں، ڈی پی او کے حکم پر پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔واقعہ سید والہ کے چک ر/69 16 میں پیش آیا۔ پولیس نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج جڑانوالہ کے پروفیسر بابر علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق مدعی کی بہن اور کزن ملزم نذیر احمد کے گھر بکرے کو مارنے کی وجہ پوچھنے گئیں جہاں تلخ کلامی کے بعد ملزموں نذیر احمد، حیدر اور غلام عباس نے فائرنگ کر دی جس سے رانی بی بی اور دو راہگیر خواتین حیاتاں بی بی اور شمیم بی بی زخمی ہو گئیں۔