لاہور(کرائم رپورٹر) گلشن راوی پولیس نے سوک سنٹر کے سامنے رقم کے لین دین پر شہری کو گولیاں مارنے والا ملزم گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق گلشن راوی کے علاقے میں ملزم جواد کا شہری امان کے ساتھ رقم کے لین دین کی وجہ سے لڑائی جھگڑا۔ہوا جس پر معززین نے صلح صفائی کروا دی مگر ملزم جواد گاڑی پر شہری امان کے گھر آیا اور اسے اپنے دستی پستول سے امان کے پاؤں پر گولیاں مار کر اسے زخمی کردیا اور فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے اس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم جواد کو انٹیلجنس بیسڈ کروائی کرتے ہوئے کچھ گھنٹوں میں گرفتار کر لیا