گھریلوناچاقی پر لڑکی نے زہریلی گولیاں نگل لیں

شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)تھانہ فیروزوالا کے علاقہ امامیہ کالونی میں 24سالہ لڑکی نے گھریلو ناچاقی پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکرزندگی ختم کرنے کی کوشش کی ،بتایاگیا ہے کہ لائبہ بی بی کا گھر میں اکثرجھگڑارہتاجس سے دلبرداشتہ ہوکراس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں جسے فوری پرہسپتال منتقل کیاگیا اورحالت تشویشناک ہونے پر میوہسپتال ریفر کردیاگیا۔