حافظ آباد(خصوصی رپورٹ)حافظ آباد کے نواحی گاؤں بھڑی چٹھہ میں کمسن بہن بھائی غلطی سے چوہے مار گولیاں کھانے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ تین سالہ قاسم علی اور اسکی دوسالہ بہن نور فاطمہ اپنے ننھیال آئے ہوئے تھے جہاں دونوں نے گھر میں پڑی چوہے مارگولیاں کھالیں جس کے نتیجہ میں دونوں جان کی بازی ہار گئے۔ بعدازاں دونوں بچوں کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔