لیسکو سسٹم پر بجلی کے شارٹ فال کے باعث رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لیسکو کے مختلف علاقوں میں رات کے اوقات بجلی کی آنکھ مچولی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے صارفین کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔لاہور میں رات کے اوقات بجلی کی بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لیسکو کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بار بار بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق لیسکو سسٹم پر بجلی کے شارٹ فال کے باعث رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔ بجلی کی طلب کے مقابلے میں فراہمی میں کمی کے باعث متعدد علاقوں میں صارفین کو بجلی کی آنکھ مچولی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو کو رات کے اوقات میں 800 میگاواٹ سے زائد شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی۔این پی سی سی کی جانب سے طلب کے مطابق بجلی کی فراہمی نہ ہونے کے باعث لیسکو کے سسٹم پر دباؤ بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں شہریوں کو رات کے وقت بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔صارفین نے شکایت کی ہے کہ رات کے اوقات میں بجلی کی بار بار بندش سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ گرمی اور حبس کے باعث مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے