بد ترین لوڈ شیڈنگ، شہریوں کی نیند حرام

لیسکو ریجن میں شام ہوتے ہی لوڈشیڈنگ ، تکنیکی خرابیوں،ٹرانسفارمر خراب ہونے کی شکایات کی بھرمار 
لاہور (کرائم رپورٹر ) لاہورسمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، شدید گرمی اور حبس میں بدترین لوڈشیڈنگ نے صارفین کی نیندیں اڑا دیں،لیسکو ریجن میں شام ہوتے ہی جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوجاتاہے،شدید گرمی میں لوڈ بڑھنے سے لیسکو کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی خامیاں بھی سامنے آنے لگئیں،رات بھر جبری لوڈشیڈنگ اور تکنیکی خرابیوں کے باعث صارفین شدید اذیت میں مبتلا ہیں گنجان آباد اور دیہی علاقوں میں ٹرانسفارمر خراب ہونے کی شکایات میں ہوشربا اضافہ ہوا ٹرانسفارمر خراب ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا صارفین کو ایک جانب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ تو دوسری جانب تکنیکی خرابیوں کا سامنا یے دن میں سولر سسٹم کے باعث بجلی کی طلب کم ہونے سے لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی، زرائع کے مطابق شام ہوتے ہی طلب بڑھنے سے ڈسٹری بیوشن سسٹم پر لوڈ بڑھ جاتا یے،شام کے اوقات میں لیسکو کا اوسط شارٹ فال 8 سو سے 1 ہزار میگاواٹ تک رہا،لیسکو کی بجلی کی طلب رات کے اوقات میں 5 ہزار سے 5 ہزار 2 سو میگاواٹ تک جاتی ہے،طلب و رسد میں فرق بڑھنے پر جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔