بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے زائد‘ تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار کم ہوکر 656 میگاواٹ رہ گئی ‘ دو یونٹ بند ہیں
لاہور(آئی این پی ) تربیلا ڈیم ہائیڈل سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا، پن بجلی شیئر میں کمی اور ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا۔ تفصیل کے مطابق تربیلا ڈیم ہائیڈل سسٹم میں اچانک تکنیکی خرابی کے باعث بجلی کی پیداوار شدید متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں لاہور سمیت پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا ہے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔تربیلا ڈیم میں تکنیکی خرابی، ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیاتربیلا ڈیم کے ہائیڈل سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی، جس سے ملک میں بجلی کی طلب اور رسد کا فرق مزید بڑھ گیا۔ذرائع نے بتایا تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار کم ہوکر 656 میگاواٹ رہ گئی ہے جبکہ دو یونٹ بند ہیں