وی پی این حرام تو موبائل بھی حرام ہے:مولانا طارق جمیل

 فتویٰ صحیح نہیں، یہ تنگ ذہنی ، یہ درست نہیں ہے،اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل
لاہور(آئی این پی )معروف مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وی پی این حرام ہے تو پھر موبائل فون کا استعمال بھی حرام ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا مجھے تو نہیں پتا کہ کون سی شرعی کونسل نے فتوی ٰدیا ہے، اگر وی پی این حرام ہے تو پھر تو موبائل بھی حرام ہے کیوں کہ اس میں وی پی این کے بغیر ہی اتنی چیزیں ہیں دیکھنے کی۔معروف مبلغ اسلام کا کہنا تھا میرے خیال میں وی پی این کو حرام قرار دینے سے متعلق فتویٰ صحیح نہیں ہے، میرے خیال میں یہ تنگ ذہنی ہے، یہ درست نہیں ہے۔