عباس عراقچی نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطے کرتے ہوئے خطے کی صورتحال اور ممکنہ جنگ بندی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے اسحاق ڈار اور عاصم منیر سے الگ الگ گفتگو کی۔ ان رابطوں میں خطے کی موجودہ کشیدگی اور جنگ بندی سے متعلق پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور عسکری قیادت مختلف ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔مبصرین کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر سفارتی رابطوں میں تیزی آئی ہے اور فریقین کی کوشش ہے کہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے۔