اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، پاک ایران تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، پاک ایران تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات، دوطرفہ تعاون اور خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات، تحمل اور کشیدگی میں کمی کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران جون 2026 میں اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا، جبکہ ایرانی ماہی گیروں اور عملے کی محفوظ وطن واپسی میں پاکستان کے کردار کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطوں اور اعلیٰ سطح کی مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔