اسحاق ڈار اور کینیڈین وزیر خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار اور کینیڈین وزیر خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کشیدگی کم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ اعلیٰ سطح کے روابط کو فروغ دینے اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔