شہر میں شدید گرمی کے باعث درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے سے روزمرہ زندگی اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو گئی ہیں۔
گرمی کی شدت کے باعث شہریوں کی نقل و حرکت محدود ہو گئی ہے، جبکہ گروسری اسٹورز اور مارکیٹوں میں گاہکوں کی تعداد میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے۔ دکانداروں کے مطابق فروخت تقریباً نصف رہ گئی ہے، جس سے کاروباری اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں شدید گرمی کے باعث خریداری ممکن نہیں رہتی، جبکہ شام کے وقت دکانیں جلد بند ہو جاتی ہیں، جس سے روزمرہ ضروریات پوری کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔اس صورتحال کے پیش نظر عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ گروسری اسٹورز کے اوقات کار میں توسیع کی جائے اور انہیں رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے تاکہ شہری آسانی سے خریداری کر سکیں۔