جرمنی میں تقریباً 50 بھیڑیں اپنے چرواہے سے بچ کر قریبی گروسری سٹور میں داخل ہو گئیں، جس کے باعث سٹور میں افراتفری اور نقصان پیدا ہو گیا۔
مقامی پولیس کے مطابق بھیڑیں چرواہے ڈیٹر مشلر کے ریوڑ سے الگ ہو گئی تھیں، جو انہیں سن دریا کی جانب لے جا رہے تھے۔ چرواہے کے مطابق پارکنگ ایریا میں پڑی بلو ط کی گریاں بھیڑوں کی توجہ کا سبب بنیں، جس کے بعد وہ خوراک کی تلاش میں اسٹور میں داخل ہو گئیں۔ڈیٹر مشلر نے بتایا کہ وہ موقع پر پہنچے تو بھیڑیں باہر آچکی تھیں اور بعد ازاں انہیں محفوظ طریقے سے دوبارہ ریوڑ کے ساتھ ملا دیا گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔