گہری دھند کے باعث پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں معمولات زندگی شدید متاثر ہو گئی ہیں۔
دھند کے سبب کئی اہم موٹرویز بند کر دی گئی ہیں، جن میں شامل ہیں:
ایم ون: صوابی سے پشاور
ایم 2: ٹھوکر نیاز بیگ سے بلکسر
ایم 3: فیض پور سے سمندری
ایم 4: پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد
ایم 5: شیرشاہ سے سکھر
ایم 11: لاہور سے سمبڑیال
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔